Publisher's Synopsis
Ilyas Sitapuri is a writer of historical fiction in Urdu whose writing style is not only unique and close to reality but also completely different from the style of textbooks and historiography. He has never emphasized on proving the accuracy of the events, but instead of the main characters of this era, he has tried to explain this era through a minor character, which makes the reader feel like he is walking in the same era and the events are happening in front of him. The arrival of a beautiful Kashmiri girl in the romantic atmosphere of Lucknow gave rise to interesting stories there. In the story of the lust and luxury of a Nawab of that era, along with the colors and joy of the palace, glimpses of the decline of Oudh can also be felt. This book includes a fascinating story of a beautiful girl from the famous region of Alexandria in Egypt, along with 'Kashmir Ki Kali'.
/
الیاس سیتاپوری، اردو میں تاریخی کہانیاں لکھنے والے ایسے مصنف ہیں جن کا طرز تحریر نہ صرف منفرد اور حقیقت سے قریب ہے بلکہ نصابی کتب اور تاریخ نگاری کے انداز سے یکسر مختلف ہے۔ انہوں نے کبھی واقعات کی صحت کو ثابت کرنے پر زور نہیں دیا بلکہ اس عہد کے مرکزی کرداروں کے بجائے ایک معمولی شخصیت سے اس عہد کو سمجھانے کی کوشش کی ہے جس سے قاری خود کو اسی دور میں چلتا پھرتا اور واقعات کو اپنے سامنے رونما ہوتے ہوئے محسوس کرتا ہے۔ لکھنؤ کی رومان پرور فضا میں کشمیر کی ایک خوبرو دوشیزہ کی آمد نے وہاں دلچسپ کہانیوں کو جنم دیا۔ اس عہد کے ایک نواب کے ہوس و عشرت کی داستان میں محل کی رنگینیوں اور کیف و سرور کے ساتھ زوالِ اودھ کی جھلکیاں بھی محسوس کی جا سکتی ہیں۔ اس کتاب میں 'کشمیر کی کلی' کے ساتھ ساتھ مصر کے مشہور علاقے اسکندریہ کی ایک حسین دوشیزہ کی ایک دلچسپ کہانی بھی شامل ہے۔