Publisher's Synopsis
کتاب کا خلاصہ
خداوند یسوع مسیح کو علم تھا کہ مسائل اور اختلافات تو اُس کے بچوں کے درمیان پیدا ہوں گے اِس لئے اُنہوں نے کلامِ مقدس میں اُن کا حل بھی پیش کیا ہے ۔اِس سلسلہ میں خداوند نے متی 17-18:15 آیات میں خاص طور پر تعلیم دی ہے۔یہ حوالہ بیان کرتا ہے کہ ہم کس طرح ایمانداروں کے مسائل کے درمیان سر اُٹھانے والے مسائل کو حل کریں۔ اِس سے گرے ہُوؤں کی بحالی کی محفوظ راہ نکلتی ہے ۔اِس تعلیم سے ایمانداروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے کہ اپنے بھائیوں اور بہنوں کے معاملہ کو سنجیدگی سے لیں اور کمزوری کی حالت میں اُن کی مدد کریں۔زیرِ نظر کتاب اِس موضوع پر خداوند یسوع کی تعلیم کا جائزہ لیتے ہوئے یہ بتاتی ہے کہ ہم کس طرح درپیش صورتحال میں اِس کا اطلاق کریں۔